کولکاتہ، 24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہا کہ ریاست میں سیلاب جیسی کوئی صورت حال نہیں ہے اگرچہ کچھ اضلاع میں کچھ نچلے علاقے ڈوب گئے ہیں۔بنرجی نے کہاکہ ریاست میں ابھی تک سیلاب جیسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔پانی کی سطح اب بھی (خطرے کی سطح سے)نیچے ہے اگرچہ بیربھوم ضلع میں لابھپر، پرولیا، مغربی مدنی پور میں گھٹل، ہوگلی ضلع میں ارامباغ کے نچلے علاقے ڈوب گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے 24 گھنٹے میں مزید بارش ہونے کا اندازہ ظاہرکیاہے۔اس کے بعد بنرجی نے آج دوپہر کو سیکرٹریٹ میں سینئر حکام کے ساتھ نگرانی میٹنگ کی۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے صورت حال کی نگرانی کے لیے میٹنگ کی اور میں اس پر نظر رکھ رہی ہوں۔بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مختلف اضلاع میں ترپال سمیت امدادی سامان کی تقسیم سے پہلے ہی شروع کر دیاہے۔ڈیویسی سے پانی چھوڑنے کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ پانی چھوڑنے کی وجہ علاقوں میں پانی بھرنے لگا۔دریں اثنا، آبپاشی وزیر راجیو بنرجی نے کہا کہ ریاست نے ڈیویسی سے کہا ہے کہ وہ اتنا ہی پانی چھوڑیں جتنی ریاست کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاری بارش تشویش اور زیادہ بارش کااندازہ ہے۔ یہ مسئلہ پیدا کر رہا ہے۔میں کنٹرول پینل میں مسلسل حیثیت کی نگرانی کر رہا ہوں۔